ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلور میں میٹرو ٹرینوں کی آمد ورفت میں خلل سے مسافر پریشان

بنگلور میں میٹرو ٹرینوں کی آمد ورفت میں خلل سے مسافر پریشان

Mon, 24 Dec 2018 22:02:07    S.O. News Service

بنگلورو۔24؍دسمبر(ایس او  نیوز) شہر کے ایم جی روڈ اور بیپنا ہلی کے درمیان میٹرو لائن کے ستون نمبر 155کی بیم میں خرابی اور ٹرینٹی سرکل اسٹیشن کے قریب اس کی مرمت کے کام کی وجہ سے 28 تا 31 دسمبر ایم جی روڈ سے بیپناہلی تک کی نمّا میٹرو خدمات معطل کردی گئی ۔

بتایاجاتاہے کہ اس روٹ میں تکنیکی خرابی کی نشاندہی کے بعد نما میٹرو حکام نے یہاں سے ٹرین خدمات کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ میٹرو کے اعلان کے مطابق اس روٹ پر دو تین دنوں میں مرمت کا کام پورا ہوجائے گا اور یکم جنوری سے حسب معمول اس روٹ پر چھ بوگیوں والی میٹرو ٹرین ہر تین منٹ کے وقفے پر آرام سے دوڑ سکتی ہیں۔ دوسری طرف اس میٹرو ٹرین کی خدمت میں پیدا ہونے والے تعطل کے سبب نائینڈ ہلی اور بیپنا ہلی کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج نائینڈ ہلی اور بیپنا ہلی ریلوے لائن میں تکنیکی کی خرابی کی نشاندہی بھی کی گئی ، جس کی وجہ سے ہر ٹرین کی آمد ورفت میں چھ تادس منٹ کی تاخیر رہی ، میٹرو حکام نے اس خرابی کو دور کرنے کی جدوجہد شروع کردی ہے۔ دہلی سے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے شہری ٹرانسپورٹ ماہرین کو طلب کیا گیا ہے تاکہ ان کی نگرانی میں مرمت کاکام کیاجاسکے۔ میٹرو مسافروں نے بار بار اس طرح کی تکنیکی خرابیوں پر اپنے غم وغصے کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام خرابیوں کو بیک وقت نپٹایا جائے۔


Share: